Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل میں تیرے بے سبب آباد ہو جاؤں گا میں

اختر اعظمی

دل میں تیرے بے سبب آباد ہو جاؤں گا میں

اختر اعظمی

MORE BYاختر اعظمی

    دل میں تیرے بے سبب آباد ہو جاؤں گا میں

    تو مجھے مت بھول ورنہ یاد ہو جاؤں گا میں

    عشق تجھ کو میں بنا دوں گا بہت آسان ہے

    بس بنانے میں تجھے برباد ہو جاؤں گا میں

    یہ نہیں معلوم تھا جادو کوئی چل جائے گا

    تجھ کو پڑھنے میں تری روداد ہو جاؤں گا میں

    میں تو حیراں ہوں کہ اس نے بے سبب باندھا مجھے

    خوف اس کو یہ ہے کہ آزاد ہو جاؤں گا میں

    تو یہ کہتی پھر رہی ہے تو مری شیریں نہیں

    اب تو لازم ہے ترا فرہاد ہو جاؤں گا میں

    عالم فانی میں مشکل سے سنا جاؤں گا میں

    جب کسی مظلوم کی فریاد ہو جاؤں گا میں

    صورت بلبل وہ اخترؔ آیا میرے سامنے

    اس کو یہ معلوم تھا صیاد ہو جاؤں گا میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے