دل مسافر بنا کے چھوڑے گا
دل مسافر بنا کے چھوڑے گا
پاگل آخر بنا کے چھوڑے گا
تیری آنکھوں کا یہ طلسم صنم
مجھ کو شاعر بنا کے چھوڑے گا
تجھ سے بے انتہا یہ عشق مرا
مجھ کو کافر بنا کے چھوڑے گا
روز و شب یہ مطالعہ کرنا
فن میں ماہر بنا کے چھوڑے گا
دل وہ دے گا مگر شرائط پر
مجھ کو تاجر بنا کے چھوڑے گا
آج پھر اس نے دل کو دعوت دی
قیس وہ پھر بنا کے چھوڑے گا
قید کر لے گا دل کے پنجرے میں
اپنا طائر بنا کے چھوڑے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.