دل یہ سمجھو کہ کھویا تو پل بھر میں تھا
دل یہ سمجھو کہ کھویا تو پل بھر میں تھا
پر وہ لمحہ تو سالوں سے منظر میں تھا
ایک دریا نے چھوڑا تھا تنہا جسے
اب وہ قطرہ کہیں اک سمندر میں تھا
میں نہیں کہہ رہا اس کا پتھر ہے دل
پر یہ ممکن ہیں دل اس کا پتھر میں تھا
جس کے خاطر ہی سورج جلا عمر بھر
چاند وہ رات کے بس مقدر میں تھا
ساتھ اس کے کہیں میں پہاڑوں میں ہوں
نیند ٹوٹی تو دیکھا کہ بستر میں تھا
میں تو مرتا ہوا بھی دعا دے گیا
خون دیکھا جو اس کے ہی خنجر میں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.