دن گئے عشق میں اب ملنے ملانے والے
دن گئے عشق میں اب ملنے ملانے والے
اب نہ لوٹیں گے ترے شہر سے جانے والے
کس کو معلوم کہ اس بت کی کہانی کیا ہے
کتنے قصہ تو بتاتے ہیں بتانے والے
میں نے اکثر نظر انداز کیا ہے ورنہ
اس میں ملتے ہیں کئی رنگ زمانے والے
آنکھوں کے زینے سے میں دل میں اتر جاؤں گا
کب تلک آنکھ چرائیں گے چرانے والے
گرد بیٹھی ہے مرے جسم کے صحراؤں میں
لوگ ملتے ہی نہیں خاک اڑانے والے
داستاں میری فقط میری نہیں ہوتی ہے
اپنا بھی درد ملاتے ہیں سنانے والے
- کتاب : آوازوں کا روشن دان (Pg. 123)
- Author : کلدیپ کمار
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.