دعائے نیم شبی کے اثر میں زندہ ہوں
دعائے نیم شبی کے اثر میں زندہ ہوں
مدار زیست کے زاد سفر میں زندہ ہوں
لکھا ہے نامۂ دل بھی بہ نام دربدری
ہوں کس دیار میں کس کے نگر میں زندہ ہوں
صحیفہ یاد کا جزدان میں رکھا تو کھلا
میں آج بھی انہی شام و سحر میں زندہ ہوں
نہیں خبر کہ کہاں کیسے زیست کر گزری
میں کن دعاؤں کے باب اثر میں زندہ ہوں
ہزار تہمت پندار ذات سہہ کر بھی
جہاں میں اپنے ہی کار ہنر میں زندہ ہوں
درون قلب اندھیرا فزوں ہے لیکن میں
چراغ بن کے نئی رہگزر میں زندہ ہوں
مرے وجود کی سب کرچیاں صدا ہوں گی
کہ عکس بن کے فن شیشہ گر میں زندہ ہوں
یہ فکر و فہم غزلؔ میرے مستعار نہیں
میں اپنی ذات کے عیب و ہنر میں زندہ ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.