دنیا والوں کی حقیقت سامنے جب آ گئی
دنیا والوں کی حقیقت سامنے جب آ گئی
با خدا انسانیت بھی دیکھ کے شرما گئی
مرحلے کو ہی بھلا منزل سمجھ کے رک گئے
راہگیروں کی نظر کس طور دھوکا کھا گئی
چڑھ گئے ہیں سولیوں پر بے گناہوں کے بدن
وقت کی ظالم ہوا کیسی قیامت ڈھا گئی
مل رہا بے حد سکوں دل کو مرے اس بات سے
میری ہستی دوسروں کے کام آخر آ گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.