ایک گھر میں رہتے ہیں دوسرے کی چاہت میں
ایک گھر میں رہتے ہیں دوسرے کی چاہت میں
مشغلہ ہے یاروں کا آج کل محبت میں
سانس سانس مرتے ہیں اس کو یاد کرتے ہیں
کیا کچھ اور ہوتا ہے سالک و ریاضت میں
دیکھیے تو سب دنیا مست الست لگتی ہے
جانیے تو ہر انساں مبتلا ہے دہشت میں
شام کے چراغوں سے روشنی کے باغوں سے
ہم کہاں نکل آئے اک اداس حیرت میں
زندگی کی ارزانی مرگ کی فراوانی
آدمی کی نادانی روح ہے مصیبت میں
کتنے کام کرنے ہیں امتحاں گزرنے ہیں
جی رہے ہو تم ثانیؔ کس فریب فرصت میں
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 83)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.