Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایک ہی وقت میں بیمار بھی ہیں ٹھیک بھی ہیں

عدنان نصیر

ایک ہی وقت میں بیمار بھی ہیں ٹھیک بھی ہیں

عدنان نصیر

MORE BYعدنان نصیر

    ایک ہی وقت میں بیمار بھی ہیں ٹھیک بھی ہیں

    یہ جو ہم دور بھی ہیں آپ کے نزدیک بھی ہیں

    حسن چہرے سے چھلکتا ہے سیاہی دل سے

    ہائے یہ لوگ جو روشن بھی ہیں تاریک بھی ہیں

    پنکھڑی دیکھتے ہی میرؔ کو دیتا ہوں داد

    ہونٹ رنگیں بھی ہیں نازک بھی ہیں باریک بھی ہیں

    شانے سے شانہ ملاؤں کہ بچاؤں پہلو

    دوست اعزاز بھی ہیں باعث تضحیک بھی ہیں

    ان فضاؤں میں سبھی رنگ ہمیں سے ہیں کہ ہم

    اہل ایمان بھی ہیں صاحب تشکیک بھی ہیں

    کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ مرے شہر کے لوگ

    وجہ تضحیک بھی ہیں لائق تبریک بھی ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے