ایک لمحہ بھی کیوں قرار نہیں
دل بجھا تو ہے سوگوار نہیں
تم تسلی تو دے رہے ہو مجھے
غم پہ کیوں مجھ کو اختیار نہیں
دل سے زندہ ہو تو رہو دل میں
دل ہے میرا کوئی مزار نہیں
موت ہی جب نجات دے غم سے
کیوں ہمیں اس کا انتظار نہیں
عکس دکھ تو رہا ہے شیشے میں
میرے چہرے پہ وہ بہار نہیں
تیرے ہاتھوں میں کیوں یہ پتھر ہے
اب کسی کو کسی سے پیار نہیں
اور بھی لوگ جل رہے ہیں یہاں
صرف تیرا ہی یہ غبار نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.