Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

فائدہ یہ تو ہوا نام تمہارا لے کر

ثاقب مزید

فائدہ یہ تو ہوا نام تمہارا لے کر

ثاقب مزید

MORE BYثاقب مزید

    فائدہ یہ تو ہوا نام تمہارا لے کر

    چل پڑی سانس مری جسم کا بھارا لے کر

    وقت بے وقت بڑی دور چلا جاتا ہوں

    چند ٹوٹے ہوئے خوابوں کا سہارا لے کر

    زندگی سچ میں تو جادو ہے تو اتنا کر دے

    لوٹ کے آ مرے بچپن کو دوبارہ لے کر

    بارہا شکریہ کہتا ہوں میں اس کو جس نے

    مجھ کو ناکام کیا میرا سہارا لے کر

    تیری خواہش ہے اگر یہ تو ہچکتا کیوں ہے

    اے مرے دوست تو جا سارا کا سارا لے کر

    کہیں ایسے بھی کوئی جشن مناتا ہے میاں

    آ گئے ساتھ نیا ہجر کا مارا لے کر

    لاش کا ٹکڑا تھا دامن میں ارے ماں تھی وہ

    جا بہ جا پھرتی رہی اپنا دلارا لے کر

    اب مرے دل میں بہت درد بھرا رہتا ہے

    تم چلے آؤ محبت کو خدارا لے کر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے