فلک ذرا سا ہے اس میں زمیں زیادہ ہے
فلک ذرا سا ہے اس میں زمیں زیادہ ہے
مری غزل میں گماں کم یقیں زیادہ ہے
زیادتی کی عجب صورتیں رکھی ہے یہاں
کہیں تو کچھ بھی نہیں اور کہیں زیادہ ہے
اب ایسے ہی تو نہیں خوار آستان وجود
خلوص کم ہے دعا میں جبیں زیادہ ہے
خدا ہی جانتا ہے کون ہے کہاں کتنا
مگر ہمارے لیے تو یہیں زیادہ ہے
سپردگی کی یہ حالت بتا رھی ہے مجھے
کہ تیرے ملنے میں ہاں کم نہیں زیادہ ہے
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 63)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.