فن یہ ہوشیاری کا کب مجھے سکھائے گا
فن یہ ہوشیاری کا کب مجھے سکھائے گا
دھوکہ کھا رہا ہوں میں دینا کب سے آئے گا
اچھے لوگ نکلیں گے جب شکار کرنے کو
کون ان پرندوں کو دانہ پھر کھلائے گا
اب یہ اس کی مرضی ہے چاہے جو بنا دے وہ
دیکھنا ہے مٹی کو اب وہ کیا بنائے گا
مجھ کو سب گرانے میں نیچے گر گئے اتنا
خاکسار کو کوئی کتنا اب گرائے گا
اک فقیر روتا تھا اس لئے کہ میرے بعد
کون جانے والوں کو راستہ دکھائے گا
چار دن رہیں گے بس آنکھوں میں تری آنسو
کوئی جانے کا ماتم کب تلک منائے گا
- کتاب : Word File Mail By Salim Saleem
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.