فشار صوت و صدا ہیں غم مسلسل ہیں
فشار صوت و صدا ہیں غم مسلسل ہیں
عجب سا شور ہیں ہم اک عجیب ہلچل ہیں
ہمارے سامنے اک کھولتا سمندر ہے
اتر رہے ہیں جو اس میں عجیب پاگل ہیں
خود اپنا آپ ہی قاتل ہیں لوگ خود ہی قتیل
ہر ایک موڑ پہ کیسے عجیب مقتل ہیں
ملا نہ بخت سیہ کو جمال خورشیدی
جو روشنی کے تھے دروازے سب مقفل ہیں
ملے کہیں کوئی سایہ تو ہم بھی سو جائیں
شعیبؔ صدیوں سے آنکھیں ہماری بوجھل ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.