غیر ہم کو کہاں گوارا ہے
غیر ہم کو کہاں گوارا ہے
جو ہمارا ہے بس ہمارا ہے
میری دنیا میں روشنی کا سبب
ایک چہرہ ہے اک ستارہ ہے
میں تجھے کیسے چھوڑ سکتی ہوں
تو مرا آخری سہارا ہے
آپ بے وجہ یاد آئے ہیں
آپ کو بے سبب پکارا ہے
ساتھ رہتے تو ٹھیک تھا لیکن
آخری فیصلہ تمہارا ہے
ہم نے اک شخص کی تمنا میں
کل جہان نشاط ہارا ہے
پوچھتا ہی نہیں کوئی اب تو
مرنے والے کو کس نے مارا ہے
روح سرشار ہوتی ہے سن کے
آپ کا نام کتنا پیارا ہے
ہم نے دیکھا ہے بارہا چکھ کے
اشک کا ذائقہ تو کھارا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.