غور بھلا کب ان پر فرماتا ہوں میں
غور بھلا کب ان پر فرماتا ہوں میں
کچھ باتیں تو یوں ہی کہہ جاتا ہوں میں
دل کے کاموں میں میرا کچھ دخل نہیں
ہاں موقع لگنے پر سمجھاتا ہوں میں
لوٹنا ہوتا ہے جب شہر حسرت سے
اچھا خاصا بوجھ اٹھا لاتا ہوں میں
دیکھو کس کی سماعت کرتی ہے احسان
کس کو اپنا حال سنا پاتا ہوں میں
میری کمی محسوس نہ ہونے پائے تجھے
کچھ ایسا ماحول بنا جاتا ہوں میں
تنہائی کی بات الگ ہے ترکشؔ جی
اور کسی کے ہاتھ نہیں آتا ہوں میں
- کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 42)
- Author : ترکش پردیپ
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.