گھس رہا ہے کوئی نشتر غم نہ کر
گھس رہا ہے کوئی نشتر غم نہ کر
آئے گا تیرا بھی نمبر غم نہ کر
سنگساری ختم ہونے کو ہے اب
بس بچا ہے ایک پتھر غم نہ کر
دم ادھر نکلے گا تیرا اور ادھر
دور ہوں گے تیرے سب ڈر غم نہ کر
اشرفوں سے کچھ نہ کچھ بچ جائے گا
پائے گا پھر تو بھی ساغر غم نہ کر
فیصلے کی فکر مت کر میرے دوست
میری مٹھی میں ہے داور غم نہ کر
نام تیرا بھی وصیت میں لکھا
پائے گا تو ایک کھنڈر غم نہ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.