گو رنج ہائے عشق سے مجروح ذات ہو
گو رنج ہائے عشق سے مجروح ذات ہو
ممکن نہیں کہ دل سے کبھی احتیاط ہو
تم بھی الجھ رہے ہو مصاحب سے بے سبب
میری ہی طرح تم بھی بڑے واہیات ہو
شاید کہیں ہو ایسا کوئی شہر آرزو
دن دن کی طرح دن ہو جہاں رات رات ہو
دیر و حرم کے سایۂ دیوار و در سے دور
چھوٹی سی درس گاہ لب کائنات ہو
مجھ کو بھی بولنے دے کسی مسئلے پہ یار
ممکن ہے میری بات ترے دل کی بات ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.