حال آنکھوں کا ہے وہ خواب کی ارزانی میں
حال آنکھوں کا ہے وہ خواب کی ارزانی میں
چاند کو دیکھتی رہتی ہیں پریشانی میں
تیرے دیدار میں خودبینی کا عالم ہے عجب
اس طرح مر نہیں جاتا کوئی حیرانی میں
سارا عالم اسی بنیاد پہ رکھا گیا ہے
چاند کب چاند سا رہتا ہے وہی پانی میں
ایک موجود کی نسبت سے ہے یے سارا وجود
کسی اول کا نہیں کوئی نشاں ثانی میں
جس جنوں کو میں نبھاتا ہوں قبا میں رہ کر
اس کی تعبیر کہاں چاک گریبانی میں
مجھ کو لگتا تھا تری سمت میں ہے میرا سفر
دیکھتا ہوں میں کہاں آ گیا بے دھیانی میں
اس کو بھی ضد تھی مجھے آئنہ کرنے کی بہت
اب وو کھویا نہ گیا اپنی فراوانی میں
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 100)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.