Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہیں جتنی خوبصورت اتنی ہی ہیں بے وفا دیکھو

صدا انبالوی

ہیں جتنی خوبصورت اتنی ہی ہیں بے وفا دیکھو

صدا انبالوی

MORE BYصدا انبالوی

    ہیں جتنی خوبصورت اتنی ہی ہیں بے وفا دیکھو

    صداؔ بس دور ہی سے ان حسینوں کی ادا دیکھو

    مکیں اے شیخ صاحب ہر مکاں میں ہے خدا دیکھو

    بہت ڈھونڈھا ہے کعبے میں ذرا اب بت کدہ دیکھو

    کرو مت فکر مرنے کی کہ مرنا تو مسلم ہے

    مگر مرنے سے پہلے زندگی کا ہر مزہ دیکھو

    عبادت ہو رہی ہے اس جہاں میں کیسے کیسوں کی

    خدا بت بن کے بیٹھا ہے بنے ہیں بت خدا دیکھو

    برا سب سے وہی ہے جو برا اوروں کو کہتا ہے

    برائی دیکھنے والو کبھی تو آئنہ دیکھو

    بنایا آدمی جس نے کہاں ہے وہ خدا بولو

    بنائے آدمی نے تو ہزاروں ہیں خدا دیکھو

    بچے جرم غرور پارسائ سے بھی ہم واعظ

    مزے کے ساتھ ساتھ ان لغزشوں کا فائدہ دیکھو

    ابھی سے کیوں پریشاں ہو جہاں کی کج ادائی پر

    ابھی ہے ابتدا دیکھی ابھی تم انتہا دیکھو

    خدا کا نام بھی لیتے چلو تم ساتھ کے ساتھ اب

    چلی آئے نہ جانے کس گھڑی کس پل قضا دیکھو

    نہ کچھ علم عروض اس کو نہ ہے اہل زباں ہی وہ

    بنا پھرتا ہے ناحق ہی صداؔ نغمہ سرا دیکھو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے