Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہیں کبھی وہ ملتفت ہم پر کبھی بیزار ہیں

نسرین سید

ہیں کبھی وہ ملتفت ہم پر کبھی بیزار ہیں

نسرین سید

MORE BYنسرین سید

    ہیں کبھی وہ ملتفت ہم پر کبھی بیزار ہیں

    پوچھ مت کس کشمکش سے جان و دل دوچار ہیں

    بات ہے مظلوم کی تو گنگ میرے یار ہیں

    کھل چکا مجھ پر وہ کس کے حاشیہ بردار ہیں

    عشق میں یوں بھی سہولت سے ہیں ملتی منزلیں

    ڈوبے ان آنکھوں کے ساگر میں تو سمجھو پار ہیں

    ایسی ازخود رفتگی مے کی کہاں مرہون ہے

    ہے کوئی چشم خمار آگیں کہ ہم سرشار ہیں

    دے کے رنج و غم ہمیں ان کی خوشی ہے دیدنی

    کیا خبر ان کو کہ ہم خود درپئے آزار ہیں

    پاؤں میں چکر ہے یا پھر کھیل ہے تقدیر کا

    عمر بیتی اپنے کاندھوں پر لیے گھر بار ہیں

    وہ کمر بستہ جفا پر اپنی خو صبر و رضا

    وہ بھی مشکل ہے وہاں ہم بھی یہاں دشوار ہیں

    اور ہی سر ہیں جنہیں منصب یہ ہوتا ہے عطا

    رونق میدان حق ہیں یا وہ زیب دار ہیں

    کیا کہوں نسرینؔ سب ہیں خواب غفلت کے اسیر

    بے بصیرت ہیں مگر یہ زعم ہے بیدار ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے