حیران ہوں میں اب جو مرے روبرو ہو تم
حیران ہوں میں اب جو مرے روبرو ہو تم
جو کچھ میں سوچتا تھا وہی ہو بہ ہو ہو تم
ویران ہے یہ شہر بدن ایک عمر سے
اور اس میں ہو رہی ہے جو یہ ہاؤ ہو ہو تم
برداشت کر بھی پاؤں گا کیا اس تپش کو میں
دور خزاں ہے اور بہت تیز لو ہو تم
ہم کو بھی یہ گماں ہے بہت دل شکن ہیں ہم
تم کو بھی ہے یہ وہم بہت خوبرو ہو تم
وحشت نہیں ہے رقص مسرت ہے دشت میں
پیڑوں کی شکل میں یہ مرے چار سو ہو تم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.