Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہم اپنی دواؤں کا اثر دیکھ رہے ہیں

ذیشان نعمانی

ہم اپنی دواؤں کا اثر دیکھ رہے ہیں

ذیشان نعمانی

MORE BYذیشان نعمانی

    ہم اپنی دواؤں کا اثر دیکھ رہے ہیں

    صحرا میں محبت کا شجر دیکھ رہے ہیں

    اک خواب کی تعبیر بتائے کوئی ہم کو

    ہم ساتھ میں جینے کا سفر دیکھ رہیں ہیں

    لگتا ہی نہیں دید کے قابل ترا چہرہ

    دیکھا نہیں جاتا ہے مگر دیکھ رہے ہیں

    مر جاتے ہیں کچھ لوگ محبت کے قفس میں

    اخبار میں ہم ایسی خبر دیکھ رہے ہیں

    وہ جس کی ہر اک ڈال پہ بیٹھے ہیں پرندے

    ہم پیار سے ایک ایسا شجر دیکھ رہیں ہیں

    کس بات کا ماتم ہے بپا گھر میں ہمارے

    روتا ہوا ہر ایک بشر دیکھ رہے ہیں

    ہو جائیں گے بے ہوش وہ ذیشانؔ یقیناً

    جو آپ کی قاتل سی نظر دیکھ رہے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے