ہم دونوں ایک دوجے کے ساتھ خوش نہیں تھے
ہم دونوں ایک دوجے کے ساتھ خوش نہیں تھے
از جسم ساتھ رہتے دل سے کہیں کہیں تھے
اک ایسا وقت بھی تھا وہ حال دوستی تھا
ہم ایک دوسرے کے گویا مکاں مکیں تھے
اک زخم سے بھی اس نے ہم کو نہیں نوازا
ہم اس کے آستاں پر برسوں سے خم جبیں تھے
اپنی تلاش میں ہم بھٹکے تمام عالم
اب ہم جو مل گئے ہیں لگتا ہے ہم یہیں تھے
کیا ہو گئے خدایا وہ شہر دلبرانہ
ان دلبرانہ شہروں کے لوگ کیا حسیں تھے
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 54)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.