ہم ایک روز اس کو بھلانے نکل گئے
ہم ایک روز اس کو بھلانے نکل گئے
جب آئے لوٹ کر تو زمانے نکل گئے
اک شخص جا رہا تھا ہمارا زمین سے
ہم آسمان سر پہ اٹھانے نکل گئے
تو تو خموش ہو گیا پھر ہم گلی گلی
تیری طرف کا شور مچانے نکل گئے
جب جب ہمارے ہاتھ میں آئے ہمارے پاؤں
ان کی گلی میں خاک اڑانے نکل گئے
اس کم سخن نے آج بہت کھل کے بات کی
مفلس کی جھوپڑی سے خزانے نکل گئے
بالکل نئی زبان تھی اس کے کلام میں
لیکن ہمارے کان پرانے نکل گئے
جب جب بھی یاد آئیں تمہاری ہتھیلیاں
ہم دوستوں سے ہاتھ ملانے نکل گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.