ہم جدھر جلتا دیا لے جائیں گے
ہم جدھر جلتا دیا لے جائیں گے
لوگ ادھر پاگل ہوا لے جائیں گے
تم گروگے تو کچل ڈالیں گے لوگ
لاش ہوگی تو اٹھا لے جائیں گے
چھین کر ہم سے سفر کا حوصلہ
پاؤں سے کانٹے نکالے جائیں گے
منہ اندھیروں کو دکھانے کے لئے
کتنے ہی سورج اچھالے جائیں گے
جلتا گھر خاموش رہ سکتا نہیں
دور تک اس کے اجالے جائیں گے
رات اس نے خواب میں آ کر کہا
آئیں گے آ کر بلا لے جائیں گے
جس جگہ پگڑی اچھالی ہے خلیلؔ
کل وہاں پر سر اچھالے جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.