ہم کہ مقروض جسم و جاں بھی ہیں
ہم کہ مقروض جسم و جاں بھی ہیں
اور ترے زیر آسماں بھی ہیں
سیر کرتے ہیں آسمانوں کی
اور ہم لوگ بے مکاں بھی ہیں
چاہتے ہیں کہ منفرد ہو جائیں
اور پابند کارواں بھی ہیں
قربتوں کے بدن سے لپٹے ہوئے
کچھ تقاضائے درمیاں بھی ہیں
لمس جسموں کے تتلیوں کی طرح
موسم گل کے رازداں بھی ہیں
بوڑھے مالی کی سرخ آنکھوں میں
پھول دانوں کی داستاں بھی ہیں
میز پر پھول دان رکھا ہے
اور کمرے میں تتلیاں بھی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.