ہم سفر تو مرا خیال نہ کر
اپنے رستہ پہ جا ملال نہ کر
اب مرض راس آ گیا مجھ کو
اب طبیعت مری بحال نہ کر
داستاں سن تو لے ذرا پوری
بیچ میں روک کے سوال نہ کر
آگ جیسی ہے عشق کی سیرت
خاک ہو جائے گا وصال نہ کر
اک بھرم ہی بنائے رکھ کچھ دن
آنا جانا مرا محال نہ کر
اپنے خوابوں کو دور رکھ مجھ سے
میری خلوت میں اختلال نہ کر
عشق کے خواب پاک ہوتے ہیں
عشق کے خواب پائمال نہ کر
- کتاب : روشنی جاری کرو (Pg. 47)
- Author : منیش شکلا
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.