ہمارے شہر میں کچھ لوگ ہم سے جلتے ہیں
ہمارے شہر میں کچھ لوگ ہم سے جلتے ہیں
یہی سبب ہے کہ ہم سر اٹھا کے چلتے ہیں
ستم گری تو کوئی دیکھے مہ جبینوں کی
کہ چٹکیوں سے مرے دل کو وہ مسلتے ہیں
یہ کارگاہ جنوں بھی عجیب دنیا ہے
کہ اس کے سائے میں ہر انقلاب پلتے ہیں
تمہاری صورت زیبا کو دیکھنے کے لئے
وفور شوق میں خود آئنے مچلتے ہیں
ستم گران جہاں دیں نہ دھمکیاں ہم کو
ہم اہل عشق ہیں شعلوں پہ روز چلتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.