حقیقتاً تو وہ احسان کر رہا ہے بہت
حقیقتاً تو وہ احسان کر رہا ہے بہت
جو خامیوں پہ مری مجھ کو ٹوکتا ہے بہت
نہیں ہیں بے خبر اک دوسرے کے حال سے ہم
ہمارے درمیاں اتنا بھی رابطہ ہے بہت
کوئی دکھائے نہ اب عکس دوسرا ہم کو
ہمارے سامنے اپنا ہی آئنہ ہے بہت
یہ بات الگ کہ نئی قدر کا ہے دل دادہ
روایتوں سے بھی لیکن وہ آشنا ہے بہت
فسانہ میرا سحرؔ کیا پسند آئے انہیں
حقیقتوں نے اسے تلخ کر دیا ہے بہت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.