ہر گھڑی سنگ ملامت خود پہ مت پھینکا کرو
ہر گھڑی سنگ ملامت خود پہ مت پھینکا کرو
بے حسی بڑھ جائے گی خود سے نہ یوں الجھا کرو
تلخیوں کی راکھ میں لذت کی چنگاری بھی ہے
یہ حقیقت ہے اسے تم لاکھ جھٹلایا کرو
کیا حقیقت ہے تمہاری خود عیاں ہو جائے گی
ایک ناقد کی طرح خود کو کبھی پرکھا کرو
چاند میں دھبہ ہے لیکن چاندنی بے داغ ہے
وصف کی میزان میں ہر جنس کو تولا کرو
تم بھی پوجے جاؤ گے شادابؔ سورج کی طرح
شخصیت کی روشنی ہر سمت پھیلایا کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.