ہر حال میں وہ ساتھ ہمارے ہی کھڑا ہے
ہر حال میں وہ ساتھ ہمارے ہی کھڑا ہے
ہم جیسے غریبوں کا بھی دنیا میں خدا ہے
حالانکہ تو حق دار نہیں اس کا ستم گر
جا پھر بھی ترے واسطے اس دل سے دعا ہے
اب سارا زمانہ ہی مخالف ہے ہمارے
ہم نے جو محبت سے ترا نام لیا ہے
کچھ دن تو ترا غم بھی رہا ہے مرے دل میں
دو چار قدم وہ بھی مرے ساتھ چلا ہے
سانسوں میں ترے پیار کی خوشبو ہے مری جان
اس دل کے دریچوں پہ ترا نام لکھا ہے
اب خاک میں لپٹا ہے مرے خواب کی مانند
کچھ دن تو ہواؤں میں مرا عشق اڑا ہے
یہ بات الگ ہے کہ مجھے بھول گیا وہ
وہ شخص کسی وقت مرے ساتھ رہا ہے
تمثیلہؔ میں خواب اپنے یہاں بیچنے آئی
کیا شہر ستم گر میں کوئی شخص نیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.