ہر قطار طلب و شوق میں سب سے آگے
ہر قطار طلب و شوق میں سب سے آگے
عشق کا آخری منصب ہے ادب سے آگے
آ دکھاؤں میں تجھے ضبط فراواں کیا ہے
آہ جاتی ہی نہیں سرحد لب سے آگے
اب تو میں صبر و قناعت کی دعا مانگتا ہوں
بات نکلی ہے تمنا و طلب سے آگے
کیا غلط لوگ ہیں کہتے ہیں کہ ہے باغ بہشت
قتل ناحق سے ادھر غیظ و غضب سے آگے
سست رفتار نہیں ہم کسی صورت عاصمؔ
یار نکلے ہیں کسی اور سبب سے آگے
- کتاب : لفظ محفوظ کرلئے جائیں (Pg. 84)
- Author :عاصم واسطی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2020)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.