ہر شے ہے کائنات کی اپنی جگہ اہم
ہر شے ہے کائنات کی اپنی جگہ اہم
برتر کوئی کسی سے نہ کوئی کسی سے کم
سمجھے رضا خدا کی تو آنکھیں ہوئی ہیں نم
ظاہر میں جو سزا تھی حقیقت میں تھا کرم
غازی بڑا ہے کوئی نہ چھوٹا غزل سرا
اپنی جگہ پہ تیغ ہے اپنی جگہ قلم
اس خاکداں کو دوستو کیسے کہیں چمن
گو پھول ہیں کہیں کہیں کانٹے قدم قدم
سورج ڈھلے کہ چاند کھلے ہم کو کیا خبر
گزرے جو شام غم تو پھر آئے شب الم
دے کے صداؔ خدا مرے تو روکنا مجھے
گر راہ مستقیم سے بھٹکیں مرے قدم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.