ہر تعلق بحال رکھا ہے
خود کو مشکل میں ڈال رکھا ہے
وہ مری دوست بھی نہیں ہے دوست
جس کا میں نے خیال رکھا ہے
جامعہ کے کلاک ٹاور پر
اپنا ہجر و وصال رکھا ہے
آسماں کھینچتا ہے اپنی طرف
اور زمیں نے اچھال رکھا ہے
میں نے دل میں تمہیں جگہ دی ہے
تم نے دنیا کا مال رکھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.