ہر ذرہ آئنے کا تحیر کا جال تھا
دیکھا جدھر وہیں کوئی عکس غزال تھا
شمشیر سا چمکتا فلک پر ہلال تھا
کیا تیرگی کی فوج کا جاہ و جلال تھا
کیا باغ دل میں عالم دیوانگی تھا رات
ہر ایک گل کا چاک گریبان لال تھا
اشک آئنے پہ پڑتے ہی آئینہ ہو گئے
کیا شش جہات کون و مکاں کا وصال تھا
دیوان کے ورق نہ تھے آئینے تھے مراشؔ
ہر بیت کا نگار کدہ بے مثال تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.