حرف در حرف لکھا جاتا ہے
حرف در حرف لکھا جاتا ہے
کس سے وہ لفظ پڑھا جاتا ہے
حافظے میں کوئی موجود نہیں
تو کسے یاد کیا جاتا ہے
اپنی آنکھوں سے پرے جا کے اسے
اک نظر دیکھ لیا جاتا ہے
شاخ جاں سوکھتی جاتی ہے تمام
درد کا پھول کھلا جاتا ہے
اس قدر سوچتا رہتا ہوں اسے
وہ مرا دھیان ہوا جاتا ہے
اندر اندر کسی تہہ خانے کا
مجھ میں دروازہ کھلا جاتا ہے
اول اول وہی سانی ثانیؔ
تو بھی دھوکہ میں پڑا جاتا ہے
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 26)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.