ہستئ فانی کا ماتم کیا کریں
ہستئ فانی کا ماتم کیا کریں
ہنس کے بھی اس غم کو مبہم کیا کریں
بن کے خوشبو ذات میں تم بھر گئے
خود کو خود میں اس سے بھی کم کیا کریں
اس کی سب نادانیاں پیاری لگیں
اتنا پیارا ہے وہ ہمدم کیا کریں
سانس کی لرزن بھی سرگم ہو گئی
عاشقی کی دھن کو مدھم کیا کریں
فائدہ نقصان سب تم ہی گنو
ہم تو اب تم ہو گئے غم کیا کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.