حوصلے جب جوان ہوتے ہیں
حوصلے جب جوان ہوتے ہیں
زیر پا آسمان ہوتے ہیں
یہ بزرگوں کی شان ہوتے ہیں
گھر میں جو پاندان ہوتے ہیں
وقت کے ساتھ جو بھی چلتے ہیں
بس وہی کامران ہوتے ہیں
تم کو تصدیق غم کی کرنی ہے
اشک تو بے زبان ہوتے ہیں
بس ریاکاری اس میں رہتی ہے
یہ جو اونچے مکان ہوتے ہیں
پر سکوں ہم گھروں میں سوتے ہیں
سرحدوں پر جوان ہوتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.