ہوا کے ڈر سے دیا بجھانا حرام ہوگا
ہوا کے ڈر سے دیا بجھانا حرام ہوگا
سیاہ راتوں سے ہار جانا حرام ہوگا
مرے پڑوسی کے بچے بھوکے ہیں تین دن سے
مرے لیے اب حلال کھانا حرام ہوگا
پوتر شادی کے بندھنوں میں ہے وہ کسی کے
اب اس کی جانب نظر اٹھانا حرام ہوگا
خدا کے بندو خدا کی خاطر خدا کو ڈھونڈو
وگرنہ سجدوں میں سر جھکانا حرام ہوگا
جو اس کے من سے نکل گئے ہو جناب عاقبؔ
تو اس کے تن پر بھی حق جتانا حرام ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.