ہجر بھی کم نہ ہوا جس کا بھلانے کے بعد
ہجر بھی کم نہ ہوا جس کا بھلانے کے بعد
ملنے آیا ہے وہی شخص زمانے کے بعد
زندہ رہتے تو یقیں کر نہ سکا مجھ پر وہ
اس کو آیا بھی یقیں زہر کو کھانے کے بعد
وہ مجھے چھوڑ کے بھی خوش نہ ہوا لگتا ہے
اب کسی اور پہ نظریں ہیں فلانے کے بعد
اس نے چھوڑی نہ کمی کوئی ستم کرنے میں
رحم آیا نہ کبھی اس کو ستانے کے بعد
مجھ سے ہر چیز سمجھ لو کے خفا بیٹھی ہے
کچھ بھی حاصل نہ ہوا اس کو گنوانے کے بعد
آپ کیا ڈھونڈھنے آئے ہیں مری دنیا میں
کچھ نہیں بچتا کبھی گھر کو جلانے کے بعد
اہمیت کون سمجھتا ہے کبھی ہونے پر
تو بھی سمجھے گا یقیناً مرے جانے کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.