ہجر کے رنج و الم اپنی جگہ
ہجر کے رنج و الم اپنی جگہ
آپ کے قول و قسم اپنی جگہ
آپ نے خود ہی کنارا کر لیا
ہم رہے ثابت قدم اپنی جگہ
بنتے بنتے راستہ بنتا گیا
زندگی کے پیچ و خم اپنی جگہ
دھڑکنوں کی پھر صدا آنے لگی
یعنی دل ہے کم سے کم اپنی جگہ
دھیرے دھیرے اس میں ڈھل جائیں گے ہم
خود بنا لیتا ہے غم اپنی جگہ
ہو گئی بدنام مریمؔ خیر سے
آپ تو ہیں محترم اپنی جگہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.