Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہمت جنون عزم ارادہ لیے ہوئے

ایوب خان بسمل

ہمت جنون عزم ارادہ لیے ہوئے

ایوب خان بسمل

MORE BYایوب خان بسمل

    ہمت جنون عزم ارادہ لیے ہوئے

    چلتا ہوں اپنے ساتھ میں کیا کیا لیے ہوئے

    رشتہ سنبھالنے میں لگا ہوں میں موم کے

    حالات ہیں کہ دھوپ کا ٹکڑا لیے ہوئے

    محرومیوں کا یوں بھی کیا میں نے احترام

    نکلا نہیں ہوں ہاتھ میں کاسہ لیے ہوئے

    دیتا ہوں روز خود کو دلاسے حیات کے

    شانوں پے اپنے آپ کا لاشہ لیے ہوئے

    اک روز دوں گا سب کی سماعت پے دستکیں

    اپنے قلم سے نکلا ترانہ لیے ہوئے

    سب گمشدہ کھڑے ہیں زمانہ کی بھیڑ میں

    منزل کا اپنی دھندلا سے نقشہ لیے ہوئے

    کمیاں نکال کر وہ مری شرمسار تھا

    آیا تھا ایک شخص جو شیشہ لیے ہوئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے