ہوش و خرد سے دور ہوں سود و زیاں سے دور
ہوش و خرد سے دور ہوں سود و زیاں سے دور
دیوانہ ہوں قیود رسوم جہاں سے دور
حد نظر سے دور زمان و مکاں سے دور
منزل ہے میرے عشق کی فہم و گماں سے دور
رنگینیٔ جمال سے صحرا بھی ہے چمن
بیٹھا ہوں گلستاں میں مگر گلستاں سے دور
یہ بے خودیٔ شوق کا عالم تو دیکھیے
سجدے تو کر رہا ہوں مگر آستاں سے دور
دل بھی وہی ہے میں بھی وہی درد بھی وہی
لیکن یہ کیا کہ لذت سوز نہاں سے دور
شاید اسی کا نام ہے ناکامیٔ مراد
منزل سے ہوں قریب مگر کارواں سے دور
افسانۂ حیات کو سمجھو تو اے صباؔ
ہر حرف داستاں ہے مگر داستاں سے دور
مأخذ:
(Pg. 76)
- مصنف: صبا افغانی
-
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.