ہوں بے قرار مگر یہ بتا نہیں سکتا
ہوں بے قرار مگر یہ بتا نہیں سکتا
میں بانٹ کر بھی الم کو گھٹا نہیں سکتا
یہ صرف سال نہیں بیتا کیسے سمجھاؤں
میں جشن چاہ کے بھی اب منا نہیں سکتا
اسے کہو کہ نظر سے نظر ملائے نہیں
میں اشک اور زیادہ چھپا نہیں سکتا
میں رحم خود پہ ذرا بھی برتتا ہوں نہیں پر
میں اور کسی کا کبھی دل دکھا نہیں سکتا
لگی ہے سینے میں کچھ آگ ایسی اب کے ہریشؔ
میں جان دے کے بھی اس کو بجھا نہیں سکتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.