اک بھیانک تیرگی ہے روشنی اے روشنی
اک بھیانک تیرگی ہے روشنی اے روشنی
شمع جاں بجھنے لگی ہے روشنی اے روشنی
کیا کوئی بھٹکا ہوا جگنو ادھر بھی آئے گا
رات گہری ہو چلی ہے روشنی اے روشنی
آسمانوں پر ستارے ہیں نہ سینوں میں شرار
یہ قیامت کی گھڑی ہے روشنی اے روشنی
ختم کب ہوگا یہ احساس زیاں کا رت جگا
ایک اک لمحہ صدی ہے روشنی اے روشنی
ہم اندھیروں کے حواری بن کے زندہ ہیں مگر
زندگی شرمندگی ہے روشنی اے روشنی
اپنی قسمت میں ہے نوک خار یا شاخ بہار
پھول ہیں یا پھلجھڑی ہے روشنی اے روشنی
مأخذ:
Rooh-e-Ghazal,Pachas Sala Intekhab (Pg. 610)
-
- اشاعت: 1993
- ناشر: انجمن روح ادب، الہ آباد
- سن اشاعت: 1993
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.