اک ہرے خط میں کوئی بات پرانی پڑھنا
اک ہرے خط میں کوئی بات پرانی پڑھنا
کتنا مشکل ہے کسی آنکھ کا پانی پڑھنا
کچھ نہ کچھ سوچنا بس سوچنا یوں ہی دن بھر
اور پھر رات میں پریوں کی کہانی پڑھنا
ایک ہی چہرے کی بوچھار ہے قصہ اپنا
میری آنکھوں سے اسے دشمن جانی پڑھنا
کود جانا تری یادوں کے سمندر میں پھر
ڈوبتے ڈوبتے موجوں کی روانی پڑھنا
آخری بار مجھے دیکھنا جاتے جاتے
سوکھی آنکھوں سے مرا سیل معانی پڑھنا
میں نے اک دور کا ساون ہے کیا نظم یہاں
تو کبھی آ کے مری آنکھوں کا پانی پڑھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.