اک تعلق تھا جو رسوائی سے آگے نہ بڑھا
اک تعلق تھا جو رسوائی سے آگے نہ بڑھا
یہ تماشہ بھی تماشائی سے آگے نہ بڑھا
جس کا دعویٰ تھا زمانہ سے بہت آگے کا
ذکر اس کا بھی مسیحائی سے آگے نہ بڑھا
جس کہانی کے حوالوں میں زمانہ تھا شریک
اس کا اک لفظ بھی تنہائی سے آگے نہ بڑھا
وہ مجھے چھوڑ کے دنیا میں بھٹک آتا ہے
اور مرا پیر بھی ہرجائی سے آگے نہ بڑھا
آج بھی دل میں بغاوت کا خیال آیا تھا
حوصلہ آج بھی انگڑائی سے آگے نہ بڑھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.