Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

انصاف کی ترازو میں تولا عیاں ہوا

حیدر علی آتش

انصاف کی ترازو میں تولا عیاں ہوا

حیدر علی آتش

MORE BYحیدر علی آتش

    انصاف کی ترازو میں تولا عیاں ہوا

    یوسف سے تیرے حسن کا پلہ گراں ہوا

    روئے زمیں پہ ایسا میں بسمل تپاں ہوا

    اڑ کر مرا لہو شفق آسماں ہوا

    اس برق وش کا عشق نہانی عیاں ہوا

    ابر سیاہ آہوں کا میرے دھواں ہوا

    پیری میں مجھ کو عشق حسین جواں ہوا

    بار دگر کبادے میں زور کماں ہوا

    اہل زمیں سے صاف کہاں آسماں ہوا

    کس روز برج ماہ میں فرش کتاں ہوا

    معدوم داغ عشق کا دل سے نشاں ہوا

    افسوس بے چراغ ہمارا مکاں ہوا

    دو ٹکڑے ایک وار میں خود حباب ہے

    گرداب موج تیغ کو سنگ فساں ہوا

    دیکھا جو میں نے اس کو سمندر کی آنکھ سے

    گل زار آگ ہو گئی سنبل دھواں ہوا

    ملتا نہیں دماغ ہی گیسوئے یار کا

    کچھ ان دنوں میں مشک کا سوداگراں ہوا

    خوش چشموں کے فراق میں کھائے یہ پیچ و تاب

    شاخ غزال اپنا ہر اک استخواں ہوا

    سختیٔ راہ عشق سے واقف ہوئے نہ پاؤں

    جوش جنوں مرے لیے تخت رواں ہوا

    انبوہ عاشقاں سے ہوا حسن کو غرور

    کثرت سے مشتری کی یہ سوداگراں ہوا

    پیوند خاک ہو گئے اک بت کی راہ میں

    پتھر ہماری قبر کا سنگ نشاں ہوا

    پھینکا گیا نہ پیر فلک نعل کی طرح

    کوئی نہ طفل اشک ہمارا جواں ہوا

    تو دیکھنے گیا لب دریا جو چاندنی

    استادہ تجھ کو دیکھ کے آب رواں ہوا

    انساں کو چاہئے کہ نہ ہو ناگوار طبع

    سمجھے سبک اسے جو کسی پر گراں ہوا

    اس گل سے عرض حال کی حسرت ہی رہ گئی

    کانٹے پڑے زباں میں جو میل بیاں ہوا

    اللہ کے کرم سے بتوں کو کیا مطیع

    زیر نگیں قلمرو ہندوستاں ہوا

    انصاف میں نے عالم اسباب میں کیا

    بنوائی چاندنی جو میسر کتاں ہوا

    گردش نے اس کی سرمہ کئے اپنے استخواں

    چکی ہمارے پیسنے کو آسماں ہوا

    قاتل کی تیغ سے رہ ملک عدم ملی

    آہن ہمارے واسطے سنگ نشاں ہوا

    فکر بلند نے مری ایسا کیا بلند

    آتشؔ زمین شعر سے پست آسماں ہوا

    مأخذ:

    Kulliyat-e-Khwaja Haidar Ali Aatish (Pg. 57)

    • مصنف: حیدر علی آتش
      • ناشر: منشی نول کشور، لکھنؤ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے