اس اہتمام سے تجھ کو کبھی پکاروں گا
اس اہتمام سے تجھ کو کبھی پکاروں گا
میں اپنے نام سے تجھ کو کبھی پکاروں گا
جہاں نہ حرف کوئی سوت نے صدا ہوگی
میں اس مقام سے تجھ کو کبھی پکاروں گا
تمام عرش کی رونق زمیں پہ اترے گی
میں دھوم دھام سے تجھ کو کبھی پکاروں گا
مہ تمام ہو سر پر قدم قدم پہ چراغ
اس انتظام سے تجھ کو کبھی پکاروں گا
شفق سے نور کا رشتہ ہے تیری یادوں کا
فراز شام سے تجھ کو کبھی پکاروں گا
- کتاب : عشق (Pg. 33)
- Author :معید رشیدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.