اس میں عکس آپ کا اتاریں گے
اس میں عکس آپ کا اتاریں گے
دل کو اپنے یوں ہیں سنواریں گے
ہم سے کرتی ہے یہ بہت غمزے
ہم بھی دنیا پہ لات ماریں گے
رزق مقسوم ہی ملےگا اسے
کوئی دنیا میں دوڑے یا رینگے
عشق کہتا ہے لطف ہوں گے بڑے
ہجر کہتا ہے جان ماریں گے
دل کی افسردگی نہ جائے گی
ہاں وہ چاہیں گے تو ابھاریں گے
دل نہ دوں گا میں آپ کو ہرگز
مفت میں آپ جان ماریں گے
پند اکبرؔ کو دیں گے کیا ناصح
گل کو کیا باغباں سنواریں گے
- کتاب : ہنگامہ ہے کیوں برپا (Pg. 58)
- Author : اکبر الہ آبادی
- مطبع : ریختہ بکس (2023)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.